ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :بھارت چھوڑو تحریک کے 75سال مکمل ہونے پر ریلی کا اہتمام

بھٹکل :بھارت چھوڑو تحریک کے 75سال مکمل ہونے پر ریلی کا اہتمام

Thu, 11 Aug 2016 18:56:13    S.O. News Service

بھٹکل:11/اگست(ایس او نیوز)جنگ آزادی میں اپنی خاص اہمیت کے حامل 1942بھارت چھوڑو تحریک (کوئٹ انڈیا مومنٹ)کے 75 سال پورے ہونے پر بھٹکل بی جے پی کی طرف سے ریلی نکالی گئی ۔

شہر کے سرکٹ ہائو س سے نکلی بی جے پی کارکنان کی ریلی چن پٹن ہنومنت مندر پر جا کر ختم ہوئی ۔ ریلی میں ملک کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر دھنیاکمار جین نے خطاب کیا۔ بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، ضلع نائب صدر گووند نائک، کرشنا نائک، پرمیشور دیواڑیگا، ایشور دوڈمنے، دینیش نائک، روی نائک جالی، مکند نائک، شنکر نائک، پرمود جوشی ، ناگپا نائک وغیرہ موجود تھے۔ سبرائے دیواڑیگا نے استقبال کیا جبکہ بھاسکر دئیمنے نے شکریہ اداکیا۔


Share: